google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عدنان صدیقی کی ٹک ٹاکر کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

عدنان صدیقی کی ٹک ٹاکر کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل

سینیئر اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے سوشل میڈیا اسٹار سے گلے ملنے اور ان کے ساتھ انتہائی قریب ہوکر تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں سوشل میڈیا اسٹار کنول فاروق اور عدنان صدیقی کو ایک دوسرے سے بے تکلفی سے ملنے اور ایک دوسرے کو لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عدنان صدیقی پوز دینے کے لیے ٹک ٹاکر کو نہ صرف گلے لگاتے ہیں بلکہ وہ ان کے انتہائی قریب ہوکر ان کی کمر پر بھی ہاتھ رکھتے ہیں۔

عدنان صدیقی کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو پرانی ہے، جسے پہلے بھی سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا جا چکا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ہے، جہاں عدنان صدیقی اور کنول فاروق ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

تقریب میں دیگر شخصیات بھی شریک ہوئی تھیں جب کہ وہاں عدنان صدیقی اور ٹک ٹاکر کی بے تکلفی سے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا تھا۔

زیادہ تر افراد نے دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ دونوں نا محرم ہیں، انہیں اس قدر بے تکلفی سے نہیں ملنا چاہیے۔

بعض صارفین نے دونوں کے لیے سخت زبان کا استعمال کرتے ہوئے ان کے عمل کو نامناسب قرار دیا اور ایسے ملنے ملانے کو پاکستانی معاشرتی روایات کے خلاف بھی قرار دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات …