بدھ , جنوری 28 2026

دلجیت دوسانجھ کنسرٹ میں ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس

معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے مشہور گانے ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے ’جگنی‘ گانا گاتے ہوئے عارف لوہار کی طرح سیاہ رنگ کا دھوتی کرتا بھی پہنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر موسیقی کے شائقین کی جانب سے بھارتی گلوکار کی اس پرفارمنس پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے اس گانے کو اچھے انداز میں گایا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ گانا صرف عارف لوہار کی آواز میں ہی اچھا لگتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …