google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023 کے مقبول رومانوی ڈرامے مجھے پیار ہوا تھا کو فلم کی صورت میں یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔

ہانیہ عامر، وہاج علی اور زاویار نعمان سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مقبول ڈرامے کو اس کی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا۔

ڈرامے کا آغاز جنوری 2023 میں ہوا تھا جب کہ اس کا اختتام اگست میں ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈراما نئی نسل میں بہت مقبول ہوگیا تھا۔

ڈرامے کی ٹیم نے شائقین کی فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے فلم کی صورت میں یوٹیوب پر ریلیز کردیا۔

ڈرامے کو فلم کی صورت میں دو گھنٹے 19 منٹ کے دورانیے میں ریلیز کیا گیا جب کہ اسے ٹی وی پر 32 اقساط میں نشر کیا گیا تھا۔

فلم میں ڈرامے کے مناظر کچھ اس طرح ایڈٹ کرکے شامل کیے گئے ہیں کہ دیکھنے والے کو محسوس نہیں ہوگا کہ اس کے متعدد مناظر کاٹے گئے ہیں۔

مجھے پیار ہوا تھا کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے تھے۔

ڈرامے میں وہاج علی نے (سعد) ہانیہ عامر نے (ماہیر) اور زاویار نعمان نے (اریب) کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر شامل تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …