google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عنزیلہ عباسی نے شادی کے ایک سال بعد شوہر اور شادی سے متعلق تفصیلات - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

عنزیلہ عباسی نے شادی کے ایک سال بعد شوہر اور شادی سے متعلق تفصیلات

معروف اداکارہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی صاحبزادی اداکارہ عنزیلہ عباسی نے شادی کے ایک سال بعد شوہر اور شادی سے متعلق تفصیلات بتادیں۔

عنزیلہ عباسی نے ریلیشن شپ تھراپسٹ تشفین انصاری سے اگست 2023 میں شادی کی تھی۔

شادی کے تقریبا ایک سال بعد حال ہی میں دونوں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے رشتے اور شادی سے متعلق کھل کر بات کی۔

دونوں کی جانب سے شادی اور تعلقات کی کہانی بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک سوال کے جواب میں عنزیلہ عباسی نے بتایا کہ وہ پہلی بار تشفین انصاری سے 2021 میں ہنزہ میں ملی تھیں اور وہ اپنے بہت سارے دوستوں کے ساتھ وہاں گھومنے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہنزہ سے واپسی پر ان کی ملاقات بس میں ہوئی اور پھر دو سال تک ایک دوسرے سے نہیں ملے لیکن پھر ان کے درمیان مسلسل ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ تشفین انصاری نے کچھ عرصے بعد ان سے اظہار محبت کیا لیکن وہ پہلے ہی سمجھ چکی تھیں کہ وہ ان سے محبت کرنے لگے ہیں۔

دونوں نے بتایا کہ حیران کن طور پر دونوں نے ایک دوسرے کو شادی کی پیش کش نہیں کی تھی لیکن اس باوجود دونوں کو پتا تھا کہ وہ شادی ہی کریں گے اور خود بخود ان کے والدین بھی یہی سوچنے لگے کہ ان کی شادی کردینی چاہئیے۔

عنزیلہ عباسی کے مطابق والدہ نے ان سے تشفین سے متعلق پوچھنا شروع کیا جب کہ ان کے شوہر کی والدہ نے بھی ان سے متعلق پوچھنا شروع کیا اور پھر دونوں کی والدائیں ملیں اور ان کی شادی طے ہوگئی۔

پروگرام کے دوران عنزیلہ عباسی نے بتایاکہ اگرچہ ان کے شوہر ریلیشن شپ تھراپسٹ ہیں لیکن اس باوجود دونوں کا کیریئر ملتا جلتا ہے، کیوں کہ اداکار بھی کسی نہ کسی طرح رشتوں اور تعلقات سے متعلق کام کر رہے ہوتے ہیں۔

دونوں نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک ہی شہر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہے اور حیران کن طور پر بچپن میں دونوں خراب طبیعت ہونے پر ایک ہی ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے جاتے تھے اور انہیں اس بات کا علم شادی کے بعد ہوا۔

عنزیلہ عباسی نے بتایا کہ ان کی شادی پر ان کے گھر والوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا جب کہ تشفین کے اہل خانہ بھی شادی کے لیے آسانی سے رضامند ہوگئے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …