google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹی ٹوئنٹی میں امریکا کی بنگلادیش کو شکست - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

ٹی ٹوئنٹی میں امریکا کی بنگلادیش کو شکست

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ سے پہلے ہی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، امریکا نے بنگلادیش کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین رینکنگ ٹیم کے خلاف امریکا کی پہلی فتح ہے۔

ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے توحید 58 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، محمد ریاض 31، سومیا سرکار 20، لٹن داس 14 اور  شکیب الحسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

امریکا نے 154 رنز  کاہدف تین گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 33 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، اس کے علاوہ کورے اینڈرسن نے 34 اور اسٹیون ٹیلر نے 28 رنز بنائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …