google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بانیٔ پی ٹی آئی 9 مئی کے 1 مقدمے میں بری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بانیٔ پی ٹی آئی 9 مئی کے 1 مقدمے میں بری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کو 9 مئی کے تھانہ کھنہ کے مقدمے میں بری کر دیا، جس کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمے میں بریت کے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ مقدمے کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے دیگر افراد کو اکسایا، ان پر اکسانے کا کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کا تفصیلی فیصلے میں کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں، ان پر الزامات کا تعلق جوڑنے کے لیے شواہد موجود نہیں۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ پر موجود شواہد بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں، عدالت ایسے ریکارڈ پر ملزم بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف کیس آگے نہیں چلا سکتی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ ایک ملزم کو بغیر کسی وجہ کے اس کے قانونی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ٹھوس شواہد پر مبنی نہیں ہے۔

تفصیلی فیصلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید کہا ہے کہ پراسیکیوشن یہ شواہد ریکارڈ کرواتی ہے تو بھی بانیٔ پی ٹی آئی پر جرم ثابت نہیں ہوتا، حقائق کو مدِنظر رکھیں تو پراسیکیوشن کی اسٹوری انتہائی مشکوک بن گئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کا تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ شواہد کی روشنی میں مقدمہ چلایا تو عدالت کا قیمتی وقت ضائع ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ میں 9 مئی 2023ء کو درج مقدمے میں درخواستِ بریت منظور کی جاتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …