بدھ , جنوری 28 2026

سونالی اور شعیب اختر کا نام پھر گردش میں

بھارتی اداکارہ سونالی باندرے اور سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کا نام ایک بار پھر بھارتی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

ایک انٹرویو میں سونالی باندرے سے سوال ہوا کہ کیا شعیب اختر ان کو پسند کرتے تھے؟ اس پر سونالی نے جواب دیا کہ اس بارے میں صحیح سے علم نہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سونالی نے یہ بھی کہا کہ جعلی خبریں پہلے بھی ہوتی تھیں اور اب بھی ہیں۔

میزبان نے کہا کہ شعیب اختر نے مذاق میں یہ بھی کہا تھا کہ میں سونالی کو پروپوز کروں گا اگر وہ نہیں مانیں گی تو اغوا کرلیں گے۔ 

اس پر سونالی باندرے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ انہوں نے واقعی ایسا کہا تھا۔

میزبان نے سونالی کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ شعیب نے یہ سب مذاق میں کہا تھا، وہ کہنا چاہ رہے تھے کہ انہیں پسند ہو یا سب کو پسند ہو جس پر سونالی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی سے تو کیریئر بنا ہے۔

خیال رہے کہ شعیب اختر پہلے بھی واضح انداز میں تمام باتوں کی تردید کرچکے ہیں۔

شعیب اختر نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میں آج تک سونالی باندرے سے ملا ہی نہیں ہوئی، میں کبھی انکا مداح رہا ہی نہیں۔ 

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ خواہ مخواہ میرا نام سونالی باندرے کے ساتھ جوڑ دیا، یہ سب خبریں جھوٹی ہوتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …