ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

FBR سے ٹیکس ہدف میں ناکامی پر بریفنگ طلب

آئی ایم ایف نے ایف بی  آر سے نئے ٹیکس  اقدامات سمیت 6 اہم امور پر بریفنگ مانگ لی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی ار حکام آئی ایم ایف کو نئے ٹیکس اقدامات  سمیت  6  اہم امور پر بریفنگ دیں گے، جبکہ رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف میں ناکامی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تاجردوست اسکیم کی ناکامی کی وجوہات بھی آئی ایم ایف کے گوش گزار کی جائیں گے جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس اسکیم کو موثر طریقے سے نافذ نہ کرنے پر بھی بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں صوبوں کی ٹیکس وصولیوں میں سست روی، تنخواہوں، پنشن اور انڈسٹری پر ٹیکس وصولیوں پر بھی  آئی ایم ایف کو تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ذیلی دفاتر کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اقدامات پر بھی عالمی ادارے کو بریفنگ دی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول ڈیزل قیمت اضافہ کے بعد پاکستان میں پیٹرول پمپ پر نرخوں کا بورڈ

پیٹرول ڈیزل قیمت میں اضافہ: مسلسل پانچویں روز نرخ بڑھا دیے گئے

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول …