اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

میرے بچے میری بات نہیں سنتے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ میرے بچے میری بات نہیں سنتے، انکا کہنا تھا کہ کبھی کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ ہماری نسل (جنریشن) کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔ 

انھوں نے یہ انکشافات گریٹ انڈین کپل شو میں کیا، وہ بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔

اس موقع پر عامر خان نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بعض واقعات بھی شیئر کیے۔

جب کپل نے بالی ووڈ سپر اسٹار سے پوچھا کہ کیا انکے بچے ان سے مشورہ لیتے ہیں تو انھوں نے کسی بھی دوسرے بھارتی والدین کی طرح کہا کہ میرے بچے تو میری بات بھی نہیں سنتے، ہماری نسل تو کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ ہم اپنے والدین کی بات سنا کرتے تھے۔ ہم سوچا کرتے تھے کہ جب ہمارا وقت آئے گا تو بچے ہماری بات سنا کریں گے جیسے رنویر سنگھ نے اپنے گانے میں کہا اپنا ٹائم آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم والدین بنے تو بچے بدل گئے۔ پہلے تو ہمیں ہمارے والدین ڈانٹا کرتے تھے اور اب ہمارے بچے بھی ویسا ہی کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زامل کی منافقت کو ظاہر کرتا در نجات ڈرامے کا منظر، زامل اور زریاب کے کردار

زامل کی منافقت: “در نجات” میں زریاب کے ماضی پر تنقید پر شائقین مشتعل

زامل کی منافقت اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آئی جب اے آر وائے …