ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

شرح سود مسلسل ساتویں بار 22 فیصد پر برقرار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پالیسی ریٹ (شرح سود) کو مسلسل ساتویں بار 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اہم مثبت حقیقی شرح سود کے ساتھ موجودہ مانیٹری پالیسی کا تسلسل ضروری ہے تاکہ ستمبر 2025 تک مہنگائی کی شرح کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف تک کم کیا جائے۔’

اپنے فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے مانیٹری پالیس کمیٹی نے نوٹ کیا کہ عالمی منڈی میں اجناس کی قیمتیں ’لچکدار عالمی شرح نمو‘ کے ساتھ نیچے آ گئیں، جب کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات نے بھی ان کے بارے میں بے یقینی کی صورتحال میں اضافہ کیا اور بجٹ سے متعلق آنے والے اقدامات کے بھی مہنگائی کی صورتحال پر اثر ات ہوسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ’کمیٹی کے مطابق مہنگائی کی شرح اب بھی بلند ہے‘۔

ایک مثبت نوٹ پر مانیٹری پالیسی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ’میکرو اکنامک استحکام کے اقدامات معتدل معاشی بحالی کے درمیان مہنگائی اور بیرونی پوزیشن دونوں کی بہتری میں خاطر خواہ حصہ ڈال رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول ڈیزل قیمت اضافہ کے بعد پاکستان میں پیٹرول پمپ پر نرخوں کا بورڈ

پیٹرول ڈیزل قیمت میں اضافہ: مسلسل پانچویں روز نرخ بڑھا دیے گئے

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول …