ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی کی نمائش کردی گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کی پہلی اننگز کے وقفے کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

ورلڈکپ ٹرافی کی نمائش راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کی، سابق فاسٹ باؤلر نے رکشہ پر چمچماتی ٹرافی کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم کا چکر لگایا، تماشائیوں نے بھی ان کا بھرپور استقبال کیا اور ’شعبی شعبی‘ کے نعرے لگائے۔

لاہور سے پہلے ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …