جمعرات , جولائی 30 2026

ن لیگ پنجاب کا اجلاس آج طلب

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ کو پنجاب میں تنظیمی اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ لینے کے ساتھ پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں پنجاب کے تنظیمی امور، نواز شریف کی پارٹی صدارت کے حوالے سے معاملات زیر غور آئیں گے۔

وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی بورڈ نے نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے۔ امتحانات میں …