google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراٹے مقابلے: پاکستان کی بھارت کو 1-2 سے شکست - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

کراٹے مقابلے: پاکستان کی بھارت کو 1-2 سے شکست

دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستانی فائٹرز چھا گئے، پاکستانی فائٹرز شازیب رند اور علی رضوان نے بھارتی حریفوں کو پہلے ہی راؤنڈز میں شکست دےدی جبکہ علومی کریم کی جگہ لڑنے والے فیضان خان بھارتی حریف سے ہار گئے۔

ایونٹ کا آغاز پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے رضوان علی کا بھارت کے پون گپتا سے ہوا۔

پاکستانی نے باآسانی پہلے ہی راؤنڈ میں اپنے حریف پر بازی لے گئے، رضوان علی نے بھارتی حریف پون گپتا کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

پاکستان کی بھارت پر 0-1 سے برتری کے بعد دوسرے راؤنڈ میں بھارت کے ہمانشو کوشک کا مقابلہ فیضان خان ہوا۔

دوسرا راؤنڈ پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا اور علومی کریم کی جگہ لڑنے والے فیضان خان بھارتی حریف سے ہار گئے۔

پاکستان اور بھارت کا میچ 1-1 سے برابر ہونے پر دونوں فیصلہ کن راؤنڈ تک پہنچ گئے تھے جہاں پاکستان کے شاہزیب رند کا مقابلہ بھارت کے رانا سنگھ سے ہوا۔

میچ کے آغاز سے ہی شاہزیب رند کے مسلسل حملوں سے حریف کھلاڑی پیچھے ہٹ گئے اور بالآخر انہوں نے بھارت کے رانا سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

اور اس طرح پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔

ایونٹ میں موجود بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے بھی شاہزیب رند کو مبارکباد دی۔

فتح کے بعد شاہزیب رند دونوں ممالک کے درمیان امن کا پیغام لیے بھارت اور پاکستان کے پرچم اٹھائے رِنگ میں آئے، انہوں نے کہا کہ ’فائٹ کے ذریعے امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں، ہم دشمن نہیں ہیں، ہم ساتھ ہیں۔‘

قبل ازیں فائٹ سے قبل جب پاکستانی اور بھارتی کپتان اسٹیج پر آمنے سامنے آتے ہیں تو شاہزیب رند رانا سنگھ کو اچانک تھپر رسید کردیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …