ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

بجلی چوری: وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون مانگ لیا

وفاقی وزیرتوانائی سرداراویس لغاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو خط لکھ کر ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔

ملاقات میں بجلی چوری روکنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری روکنے کیلئے پولیس کی مدد فراہم کی جائے، پولیس کی مدد سے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری کیخلاف مہم کاکامیاب بنایاجاسکتاہے۔

وزیر توانائی کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پیسکو اور ٹیسکو کے نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپےلگایا گیا ہے، جبکہ ٹیسکوکے زیر انتظام علاقوں میں کمزور حکومتی عمل داری کا چلینج درپیش ہے۔

 ممکنہ حل میں ٹیسکو کےعلاقوں میں وصولی کیلئے صوبائی حکومت جامع پلان مرتب کرے، دوسرا ممکنہ حل یہ ہے صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں پاورسپلائی کا بیڑا اٹھالے

About Aftab Ahmed

Check Also

Petroleum Ministry announces Increase in POL prices for Sept 10

پیٹرول 3.40، ڈیزل 6.72 روپے فی لیٹر مہنگا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق …