google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نئی سائبر کرائم ایجنسی کا قیام ملتوی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نئی سائبر کرائم ایجنسی کا قیام ملتوی

حکومت نے وزیر داخلہ اور ایف ائی انتظامیہ کی مشاورت سے نئی سائبر کرائم ایجنسی این سی سی اے کا قیام ملتوی کر دیا ہے

نئے فیصلے کے مطابق ایف آئی اے میں موجود سائبر کرائم ونگز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے

اس بات کا اظہار گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

نگراں حکومت نے اپنے دور حکومت میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگز سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغامات اور ویڈیوز کی بیچ کنی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات اور کاروائیاں نہ کر سکی نہ ہی ادارے سے مختلف پرائیویٹ کمپنیاں تعاون کرتی تھیں

اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایک انڈیپینڈینٹ ادارہ تشکیل دیا جائے جس کا نام نیشنل کرائم ایجنسی رکھا جائے اور اس میں ایف ائی اے سے ماہر ترین افسران کو تعینات کیا جائے جو صرف سائبر کرائم سے متعلق الزامات کی تحقیقات کرے۔

اس ایجنسی کی انتظامیہ بالکل الگ ہو اور اس کا تعلق ایف آئی سے بالکل نہ ہو۔ اس حوالے سے عید کی تعطیلات سے قبل تمام کاغذی کاروائی اور طریقہ کار طے پا گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …