google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دورہ پاکستان: نیوزی لینڈ کا اسکواڈ کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دورہ پاکستان: نیوزی لینڈ کا اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث مائیکل بریسویل کو پہلی بار کیوی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دورہ پاکستان کے لیے کیوی اسکواڈ میں بریسویل کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین اور جوش کلارکسن اسکواڈ میں شامل ہیں، جمی نیشم، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک کاؤنٹی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔ ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق گلین فلپس، رچن روندرا، کین ولیمسن اور مچ سینٹنر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔

ول ینگ کاؤنٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب تھے، ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …