اتوار , جولائی 12 2026

ارجنٹینا، انگلینڈ ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنلز کے اختتام پر ارجنٹائن اور انگلینڈ نے اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اب ٹائٹل کی دوڑ مزید دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

ارجنٹائن نے سخت مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کو اضافی وقت (ایکسٹرا ٹائم) میں 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم اضافی وقت میں عالمی چیمپئن ارجنٹائن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کو اضافی وقت میں 1-2 سے شکست دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ مقررہ وقت میں فیصلہ کن ثابت نہ ہو سکا، لیکن ایکسٹرا ٹائم میں انگلش ٹیم نے فیصلہ کن گول کرکے کامیابی حاصل کر لی۔

کوارٹر فائنلز کے بعد سیمی فائنل کی لائن اپ بھی مکمل ہو گئی ہے۔

پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور اسپین آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ بڑا مقابلہ 15 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ اہم میچ 16 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔

فٹبال شائقین کو اب عالمی کپ کے سیمی فائنلز میں دنیا کی چار مضبوط ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کا انتظار ہے، جہاں فاتح ٹیمیں فائنل میں عالمی چیمپئن بننے کی جنگ لڑیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان

امریکا کے ایران پر نئے حملے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے