سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
آج ہونے والے سینیٹ انتخاب میں 59 امیدوار مدِ مقابل ہیں جبکہ 18 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
انتخابی عمل شروع ہونے سے قبل غیر متعلقہ افراد کو قومی اسمبلی میں قائم پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔
امیدوار رانا محمود الحسن کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل ہیں۔
طارق فضل چوہدری اور عبدالقادر پٹیل نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کے ہال کو سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد قومی اسمبلی کے ہال میں پہنچایا گیا۔