
وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 4 جولائی 2026 سے ہوگا۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر تھی۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل ڈیزل 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 جولائی 2026 سے ہوگا اور یہ اگلے ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔
حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور مقامی مالیاتی عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔
UrduLead UrduLead