ہفتہ , جولائی 4 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026: راؤنڈ آف 16 کی لائن اپ مکمل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے تمام مقابلے مکمل ہونے کے بعد راؤنڈ آف 16 کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، جبکہ ناک آؤٹ مرحلے کے اگلے سنسنی خیز مقابلے کل سے شروع ہوں گے۔

راؤنڈ آف 32 کے آخری مقابلوں میں کولمبیا نے گھانا کو ایک صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ ارجنٹائن نے اضافی وقت میں کیپ وردے کو 2-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

ایک اور اہم مقابلے میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے ہرایا، جبکہ مقررہ وقت ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو 0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی۔

راؤنڈ آف 16 کے مقابلوں کا آغاز کل ہوگا، جہاں کینیڈا کا مقابلہ مراکش سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں پیراگوئے کی ٹیم فرانس کے مدمقابل آئے گی۔

دیگر پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں امریکہ کا سامنا بیلجیئم سے، پرتگال کا اسپین سے، برازیل کا ناروے سے، میکسیکو کا انگلینڈ سے، سوئٹزرلینڈ کا کولمبیا سے اور ارجنٹائن کا مصر سے ہوگا۔

ناک آؤٹ مرحلے میں اب ہر میچ فیصلہ کن ہوگا، جہاں شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی

پاکستان میں 2 جولائی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے