بدھ , جنوری 28 2026

عالیہ ریاض کی وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس نے منگنی کر لی۔

دونوں کی منگنی کی تقریب گزشتہ روز سادگی سے پاکستان میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

کمنٹیٹر علی یونس سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں، تقریب میں سابق قومی کرکٹر وقار یونس نے بھی شرکت کی۔

عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …