
الجزائر اور آسٹریا کا سنسنی خیز مقابلہ برابر
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں اتوار کو کھیلے گئے میچز میں ارجنٹینا، انگلینڈ، کروشیا اور کانگو نے کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ الجزائر اور آسٹریا کے درمیان دلچسپ مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔

گروپ جے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اردن کو 1-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کی جانب ایک اور اہم قدم بڑھایا۔ اسی گروپ کے دوسرے مقابلے میں الجزائر اور آسٹریا نے شاندار کھیل پیش کیا، جہاں دونوں ٹیموں نے تین، تین گول کر کے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔

گروپ کے میں جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) نے ازبکستان کو 1-3 سے شکست دے کر قیمتی کامیابی اپنے نام کی، جبکہ کولمبیا اور پرتگال کے درمیان سخت مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ختم ہوا۔


گروپ ایل میں انگلینڈ نے پاناما کو 0-2 سے ہرا کر اپنی فتح کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ایک اور میچ میں کروشیا نے گھانا کو 1-2 سے شکست دے کر مکمل تین پوائنٹس حاصل کیے۔


UrduLead UrduLead