بدھ , اگست 12 2026

FIH پرو لیگ: انگلینڈ کی پاکستان کو 7-0 سے شکست

ایف آئی ایچ پرو لیگ 2025-26 کے یورپی مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک اور سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں میزبان انگلینڈ نے گرین شرٹس کو 7-0 سے شکست دے دی۔

لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر، لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پاکستانی دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستانی ٹیم پورے میچ کے دوران کوئی گول کرنے میں ناکام رہی، جبکہ انگلینڈ نے شاندار ٹیم ورک اور مؤثر فنشنگ کے ذریعے سات گول اسکور کیے۔

پاکستانی ٹیم میچ میں کسی بھی مرحلے پر واپسی نہ کر سکی اور دفاعی و جارحانہ دونوں شعبوں میں مشکلات کا شکار رہی۔ انگلینڈ نے اپنی برتری کو آخر تک برقرار رکھتے ہوئے یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان میں خواتین کیلشیم کی کمی کا شکار

ماہرین کا دودھ کے استعمال پر زور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان …