google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی کی معروف اداکاراؤں کی اے آئی ماڈلز تیار  - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستانی کی معروف اداکاراؤں کی اے آئی ماڈلز تیار 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ایمن خان، سارہ خان، نیلم منیر، ہانیہ عامر اور اقرا عزیز بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا شکار ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر کپڑوں کے ایک برانڈ کی تشہیری ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کی گئی ہے، مذکورہ ویڈیو میں پاکستانی کی معروف اداکاراؤں کی اے آئی ماڈلز تیار کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں برانڈ کے اصلی فوٹو شوٹ کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ فوٹو شوٹ بھی دکھایا گیا ہے جس کے لیے ایمن خان، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سارہ خان اور نیلم منیر کی AI ماڈلز بنائی گئی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی اجازت کے بغیر اُن کی اے آئی ماڈلز بنائی گئی ہیں۔

وائرل ویڈیو پر کچھ صارفین نے کہا کہ کسی کی اجازت کے بغیر اُس کی اے آئی ماڈل بنا کر اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرنا اخلاقیات کے خلاف ہے، صارفین نے یہ بھی کہا کہ اے آئی بہت خطرناک ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، …