
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں ملک کی پالیسی شرح سود کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے دوران ملکی معیشت سے متعلق اہم اشاریوں، مہنگائی کی صورتحال، زرمبادلہ کے ذخائر، شرح تبادلہ، مالیاتی استحکام اور مجموعی اقتصادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
ماہرین اقتصادیات اور سرمایہ کاروں کی نظریں اس اجلاس پر مرکوز ہیں کیونکہ حالیہ مہینوں میں افراطِ زر میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث شرح سود میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اجلاس کے اختتام پر مانیٹری پالیسی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، جس میں شرح سود کے تعین کے ساتھ ساتھ آئندہ معاشی رجحانات اور مرکزی بینک کے پالیسی مؤقف سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری، قرضوں کی لاگت اور مجموعی اقتصادی نمو پر اہم اثرات مرتب کرے گا، جس کے باعث مارکیٹ کے تمام شعبے اس اعلان کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
UrduLead UrduLead