
وفاقی بجٹ کے معاملات پر حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اہم مشاورت آج ہونے کا امکان ہے، جس میں مالیاتی امور اور وسائل کی تقسیم پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کرے گا۔ اس ملاقات سے قبل صدر زرداری اپنی جماعت کی مذاکراتی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔
پارٹی کی مذاکراتی ٹیم میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر نوید قمر اور سینیٹر شیری رحمان شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ملاقات کا وقت مشاورت مکمل ہونے کے بعد طے کیا جائے گا۔
ادھر مالیاتی معاملات پر بات چیت کے دوران صوبوں کی جانب سے مرکز پر 1700 ارب روپے کے فنڈز کے مطالبے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے ایک ہی بنیادی نکتے پر بات چیت جاری ہے، اور جب تک اس نکتے کے مطابق وسائل کی دستیابی یقینی نہیں بنتی، بجٹ کی تیاری میں مشکلات برقرار رہیں گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بات چیت کسی مثبت نتیجے تک پہنچے گی۔
UrduLead UrduLead