اتوار , ستمبر 6 2026
بریکنگ نیوز

چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم متعارف

وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ٹیکس نظام کو آسان اور شفاف بنانا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ یہ اسکیم تاجروں کی تنظیموں سے مشاورت اور ان کے مطالبات کے بعد تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہل اسکیم ان دکانداروں پر لاگو ہوگی جن کا سالانہ کاروباری حجم 20 کروڑ روپے یا اس سے کم ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایک فیصد فکس ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ اگر پہلے سے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کیا گیا ہو تو اسے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

بلال اظہر کیانی کے مطابق کم از کم ٹیکس کی ادائیگی 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ زیادہ ٹرن اوور رکھنے والے دکانداروں سے ان کے کاروباری حجم کے مطابق ایک فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس نظام کے تحت صرف ایک صفحے کا آسان فارم استعمال کیا جائے گا، جس میں دکاندار اپنی فروخت کی تفصیلات درج کریں گے، تاکہ ٹیکس فائلنگ کا عمل مزید سہل بنایا جا سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئی پی پیز کیپسٹی پیمنٹس سے متعلق پاور پلانٹ کی علامتی تصویر

آئی پی پیز کو 3 ماہ میں 472 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس، عوام کے بلوں سے وصولی

حکومتی دستاویز کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک بھر کے 105 آزاد پاور …