جمعہ , جون 5 2026

سمر کیمپ: شرکت رضاکارانہ، اضافی فیس پر پابندی

طلبہ کی صحت، سہولت اور گرمیوں کے دوران محفوظ تعلیمی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری اور نجی اسکولوں میں سمر کیمپ کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایات کے مطابق سمر کیمپ میں طلبہ کی شرکت مکمل طور پر اختیاری ہوگی اور کسی بھی اسکول کو اس سلسلے میں اضافی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام سرگرمیاں صرف اندرونی (ان ڈور) ماحول میں منعقد کی جائیں گی تاکہ شدید گرمی کے اثرات سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ کیمپس مخصوص اوقات کار کے مطابق چلائے جائیں گے اور طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی لازمی ہوگی تاکہ ایک منظم اور محفوظ ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

وزیر تعلیم پنجاب Rana Sikandar Hayat نے کہا کہ یہ اقدامات طلبہ کو گرمیوں کی تعطیلات میں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ والدین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سارہ خان شاہ نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتا دی

پسند کی شادی کا بھی اعتراف پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ اور میزبان سارہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے