google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بابر کو ٹی 20 کپتان بنایا جائے، سلیکٹرز کی سفارش - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بابر کو ٹی 20 کپتان بنایا جائے، سلیکٹرز کی سفارش

 کنگ بابر کو تاج واپس کیا جانا تقریباً طے ہوچکا ہے۔ چار ماہ کے مختصر عرصے بعد بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کو سونپنے کی تیاری ہورہی ہے۔

انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹیانٹر نیشنل سیریز سے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا جارہا ہے۔

پاکستان کے چاروں سلیکٹرز محمد یوسف ، عبدالرزاق، اسد شفیق اور وہاب ریاض نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے سفارش کی ہے کہ بابر اعظم کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی عمرے سے اسلام آباد واپس پہنچے کے بعد چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ، اس سلسلے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان کے حوالے سے ذمہ داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی۔ سلیکشن کمیٹی نے قیادت کیلئے بابر اعظم کا نام بھیجا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …