جمعرات , مئی 14 2026

کراچی میں شدید گرمی، لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں سے تجاوز

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، منگھو پیر، سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ اور بلدیہ ٹاؤن شامل ہیں جہاں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی طویل بندش نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں اور گھریلو امور میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

علاوہ ازیں ایسے علاقے بھی لوڈشیڈنگ سے محفوظ نہیں رہے جنہیں ماضی میں مستثنیٰ قرار دیا جاتا تھا۔ شہریوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ترسیلی نظام پر دباؤ کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہو رہا ہے۔ کراچی میں موسمِ گرما کے دوران بجلی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہر سال شدت اختیار کر جاتا ہے، جس پر صارفین اور کاروباری حلقے بارہا تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خاموش سولر انقلاب، توانائی نظام بدلنے لگا

پاکستان میں خاموش سولر انقلاب تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں گھروں، کاروباروں اور زرعی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے