بدھ , مئی 13 2026

انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق بارہویں جماعت کے امتحانات 20 مئی جبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے۔

بورڈ حکام کے مطابق امتحانات کے پہلے روز سائیکالوجی، ہوم اکنامکس اور اپلائیڈ سائنسز کے پرچے لیے جائیں گے۔ امتحانی شیڈول کے تحت مختلف مضامین کے امتحانات مرحلہ وار منعقد ہوں گے۔

ڈیٹ شیٹ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 26 مئی سے 31 مئی تک امتحانات نہیں ہوں گے اور ان دنوں عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

بارہویں جماعت (انٹر پارٹ ٹو) کا آخری پرچہ 12 جون کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا، جبکہ گیارہویں جماعت (انٹر پارٹ ون) کا آخری پرچہ 8 جولائی کو کمپیوٹر سائنس کا ہوگا۔

بورڈ حکام نے بتایا کہ تحریری امتحانات کے بعد پریکٹیکل امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے جو 18 اگست تک جاری رہیں گے۔

امتحانی بورڈز نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں اور اوقات کے مطابق امتحانی مراکز میں پہنچیں اور رول نمبر سلپس سمیت تمام ضروری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مالی خسارہ 9 ماہ میں 856 ارب روپے تک پہنچ گیا

مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان کی مالی صورتحال شدید دباؤ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے