google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دھاندلی زدہ الیکشن کے باعث سینیٹ الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دھاندلی زدہ الیکشن کے باعث سینیٹ الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں

عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر اور شیر افضل مروت کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد

تحریک انصاف کے بانی نے کہا ہے کہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں پیرا فریز کاپی دی گئی تھی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر گم ہوا تو وزیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا، وزیراعظم آفس کے کچھ سیکیورٹی پروٹوکول ہوتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے، امریکی سفیر ملنے جیل نہیں آئے، امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو ڈونلڈ لو کے بیان اور امریکی سفارتخانہ کے کردار پر بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات اور 8 فروری کے انتخابات کیلئے الگ الگ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، 9 مئی کو بنیاد بنا کر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جارہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے باعث صدر اور سینیٹ الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں، مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر اور شیر افضل مروت کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کیا ہے، پنجاب میں 40 ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک سے متعلق علم نہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …