بدھ , جنوری 28 2026

قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی سے کم کسی شے پر مطمئن نہیں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے یومِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا عہد ہے غلامی کسی صورت قبول نہیں،

دستور کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور قوم کی حقیقی آزادی سے کم کسی شے پر مطمئن نہیں ہوں گے۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 23 مارچ تصورِ پاکستان کا امین اور ایک اسلامی فلاحی ریاست کے حصول و قیام کے عہد کا دن ہے،

اس مبارک دن کے موقع پر غلام ہندوستان کے مسلمانوں نے اقبال کے فلسفہ خودی اور خودمختاری سے روشنی پاتے ہوئے قائدِ اعظم کی قیادت میں ایک آزاد مملکت کے حصول کا عہد باندھا،

بانیانِ پاکستان کے آزاد مملکت کے حصول کا ہدف مسلمانانِ ہند کیلئے قانون کی حکمرانی، مساوات، عدل و انصاف اور جمہوری اقدار و روایات کی پاسبان ریاست کے قیام سے مزین تھا،

یومِ پاکستان کے روز آج پاکستان کو بانیانِ پاکستان کے تصورات و فرامین کی روشنی میں دستور و قانون اور فلاح و ترقی سے آراستہ ایک جمہوری ریاست کی صورت میں ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،

ہمارا عہد ہے کہ غلامی کی کسی صورت کو قبول کریں گے نہ دستور کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور قوم کی حقیقی آزادی سے کم کسی شے پر مطمئن ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …