
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ 2025-26 کے ہوبارٹ بلاک میں پاکستان مردوں کی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلیا نے آج (13 فروری 2026) کو پاکستان کو 3-0 سے شکست دی۔یہ میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوبارٹ کے ٹاسمانیا ہاکی سینٹر میں کھیلا گیا۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں بہتر کھیل پیش کیا اور دفاع میں مضبوطی دکھائی، لیکن آسٹریلیا نے 14ویں منٹ میں گورز بلیک (Blake Govers) کے گول سے برتری حاصل کر لی۔
ہاف ٹائم تک اسکور 1-0 رہا۔ تیسرے کوارٹر میں 34ویں منٹ پر امپائر نے پاکستان کے خلاف پنالٹی سٹروک کا فیصلہ دیا، جسے گورز بلیک نے کامیابی سے کنورٹ کر کے اسکور 2-0 کر دیا۔
42ویں منٹ میں ویل جیک (Will Jack) نے تیسرا گول اسکور کیا، جس کے بعد پاکستان ٹیم واپسی نہ کر سکی اور میچ 3-0 سے آسٹریلیا کے نام ہو گیا۔
یہ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف اس بلاک میں دوسری شکست ہے۔ پہلے میچ میں بھی آسٹریلیا نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ جرمنی نے پاکستان کو 5-2 سے ہرایا تھا۔
اب پاکستان کا دوسرا مرحلے کا آخری میچ کل (14 فروری) کو جرمنی کے خلاف شیڈول ہے، جس میں گرین شرٹس کو پلے آف پوائنٹس کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی۔
UrduLead UrduLead