ہفتہ , فروری 14 2026

یوٹیوب کا آٹو ڈبنگ فیچر کو 27 زبانوں تک وسعت

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی اپنے آٹو ڈبنگ فیچر میں بڑی اپ گریڈ کر دی ہے، جس کے بعد دنیا بھر کے صارفین اب کسی بھی ویڈیو کو اپنی مادری زبان میں دیکھ اور سن سکتے ہیں۔

یوٹیوب کی آفیشل بلاگ پوسٹ کے مطابق، آٹو ڈبنگ اب تمام صارفین اور چینلز کے لیے دستیاب ہے اور یہ فیچر 27 مختلف زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

دسمبر میں اوسطاً روزانہ 60 لاکھ سے زائد ناظرین نے کم از کم 10 منٹ آٹو ڈب شدہ مواد دیکھا، جو اس فیچر کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

صارفین یوٹیوب کی سیٹنگز میں جا کر اپنی پسندیدہ زبان منتخب کر سکتے ہیں۔ جب کوئی ویڈیو دستیاب ہو تو پلیٹ فارم خود بخود اسے منتخب زبان میں ڈب کر کے چلا دیتا ہے، جس سے زبان کی رکاوٹ تقریباً ختم ہو جاتی ہے۔

اس اپ ڈیٹ کا سب سے اہم حصہ نئی اے آئی ٹیکنالوجی ’’ایکسپریسیو اسپیچ‘‘ ہے، جو اصل تخلیق کار کی آواز کے لہجے، جذبات، ٹون، انرجی اور انداز بیان کو برقرار رکھتی ہے۔ اس سے روایتی ڈبنگ میں پائی جانے والی مشینی اور بے جان آوازیں ختم ہو جاتی ہیں، اور ڈب شدہ مواد زیادہ قدرتی اور مستند لگتا ہے۔

فی الحال ’’ایکسپریسیو اسپیچ‘‘ انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہندی، انڈونیشی، اطالوی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں دستیاب ہے۔ یوٹیوب نے بتایا ہے کہ جلد ہی مزید زبانیں بھی اس میں شامل کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ، یوٹیوب لیپ سنک ٹیکنالوجی پر بھی ٹیسٹنگ کر رہا ہے، جو ڈب شدہ آڈیو کے ساتھ ہونٹوں کی حرکت کو ہم آہنگ کر کے ویڈیو کو اور بھی حقیقت پسندانہ بناتی ہے۔

یہ پیش رفت مواد تخلیق کاروں کے لیے عالمی سطح پر ناظرین تک پہنچنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی، جبکہ صارفین کو دنیا بھر کے متنوع مواد کو اپنی زبان میں سمجھنے کا نیا اور بہتر تجربہ ملے گا۔ یوٹیوب کا یہ اقدام عالمی مواد کی رسائی میں انقلاب لانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

انڈوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے کیونکہ انڈوں اور سبزیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے