ہفتہ , فروری 14 2026

بنگلادیش انتخابات: بی این پی کی دو تہائی اکثریت

بنگلادیش کی قومی اسمبلی کے 299 نشستوں پر غیر سرکاری اور ابتدائی نتائج کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

بی این پی کی اتحادی جماعتوں نے 209 نشستیں جیت لی ہیں، جو کہ دو تہائی اکثریت سے زیادہ ہے۔بی این پی کے چیئرمین اور خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی نے تنہا 191 نشستیں حاصل کی ہیں۔ طارق رحمان نے ڈھاکا-17 اور بوگرہ-6 کی دونوں نشستوں پر فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔

یہ انتخابات 2024 کے عوامی احتجاج کے بعد ملک میں ہونے والے پہلے عام انتخابات ہیں، جن میں طارق رحمان 17 سال کے جلاوطنی کے بعد واپس آئے اور پارٹی کی قیادت سنبھالی۔

جماعت اسلامی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، جس نے 34 نشستیں حاصل کی ہیں۔ جبکہ نیشنل سیٹیزن پارٹی (جے سی پی) نے 30 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے، مگر صرف 5 نشستیں جیتی ہیں۔ساتھ ہی منعقدہ آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم میں بھی واضح حمایت کا اظہار ہوا ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق 73 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کی حمایت کی ہے۔ یہ ریفرنڈم جولائی چارٹر کے تحت آئینی تبدیلیوں، بشمول وزیراعظم کی مدت محدود کرنے، دو ایوانوں والی پارلیمنٹ، عدالتی آزادی اور دیگر اصلاحات پر تھا۔

انتخابی ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زائد رہا، جبکہ 11 لاکھ 43 ہزار 845 پوسٹل ووٹس موصول ہوئے، جن میں بیرون ملک سے 4 لاکھ 95 ہزار 551 اور ملک کے اندر سے 6 لاکھ 48 ہزار 294 ووٹ شامل ہیں۔

بی این پی نے اپنے کارکنوں کو جشن سے گریز کرنے اور ملک کی بہتری کے لیے دعاؤں کی ہدایت کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کارکنوں کو ہوشیار اور ثابت قدمی سے کام لینے کا کہا ہے۔

طارق رحمان نے کہا ہے کہ “جن لوگوں کے ساتھ مل کر یہ تحریک چلائی، انہی کے ساتھ مل کر ملک چلائیں گے۔” وہ اب وزیراعظم کے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں، اور یہ نتائج ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زمبابوے کی آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست

T20 ورلڈ کپ 2026 میں پہلا بڑا اپ سیٹ آئی سی سی مینز T20 ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے