پیر , فروری 9 2026

8 فروری احتجاج میٹرو بس سروس آج بھی معطل

PTI کے ممکنہ احتجاج کے باعث انتظامی اقدامات

8 فروری 2026 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق سروس صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک معطل رکھی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں گرین بس سروس بھی آج بند کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بندش پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے کی گئی ہے۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے، جبکہ شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔تاہم راولپنڈی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

تمام بڑی مارکیٹس جیسے صدر، راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ کھلی ہیں، ٹریفک رواں دواں ہے اور کوئی شٹر ڈاؤن یا پہیہ جام کی صورتحال نظر نہیں آ رہی۔

تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج پرامن قرار دیا گیا ہے، لیکن اب تک جڑواں شہروں میں کوئی بڑا مظاہرہ یا ہنگامہ آرائی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ اقدامات کیے ہیں۔ مسافروں کو متبادل ذرائع آمدورفت استعمال کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئی سی سی-پی سی بی کے درمیان اہم اجلاس جاری

پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے بائیکاٹ پر غور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے