اتوار , مئی 3 2026

تاجروں سے ٹیکس بجلی بل کے ذریعے وصول کرنے کا پلان

ملک کے 35 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اسکیم کے خدوخال تیار کرلیے گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق تاجر طبقے سے ٹیکس ماہانہ بنیاد پر بجلی بل کے ذریعے وصول کرنے کا پلان ہے۔

ذرائع کے مطابق  تاجروں سے ٹیکس بجلی بلوں کے ساتھ وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ایک نیا کالم متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی اصل شاپ اونر کے بجائے دکان پر کاروبار کرنے والے سے ہوگی، تاجروں کی سالانہ آمدنی کو 12 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق مجوزہ اسکیم نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے لائی جاسکتی ہے اور آئی ایم ایف کو مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

معیشت میں بہتری کے باوجود دباؤ برقرار

پاکستان کی معیشت نے مالی سال 2026 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں کچھ بہتری دکھائی، …