اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔

اردن کی ٹیم مسقط سے اسلام آباد پہنچی جہاں اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست  نے ٹیم کا استقبال کیا، اس موقع پر سفارت خانہ کے دیگر اراکین اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے۔

اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان سرزمین پر کھیلے گی، اس سے قبل 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

پاکستان اور اردن کا میچ 21 مارچ کو شیڈول ہے، میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زامل کی منافقت کو ظاہر کرتا در نجات ڈرامے کا منظر، زامل اور زریاب کے کردار

زامل کی منافقت: “در نجات” میں زریاب کے ماضی پر تنقید پر شائقین مشتعل

زامل کی منافقت اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آئی جب اے آر وائے …