جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

پنجاب: ضمنی بجٹ کی منظوری

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 4480 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔

چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس نے وزیرِ اعلیٰ کو بجٹ دستاویز پیش کیں جس پر مریم نواز نے دستخط کر دیے۔

ترقیاتی بجٹ 655 ارب روپے اور سماجی تحفظ سے متعلق اقدامات کا بجٹ 20 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

صحت کے لیے 473.6 ارب روپے اور تعلیم کے لیے 596 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

لوکل گورنمنٹ کے لیے 127.7 ارب روپے، رمضان پیکیج کے لیے 30 ارب روپے، مفت کتابوں کی فراہمی کے لیے 11 ارب روپے اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لیے 12.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پی کے ایل آئی انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 10 ارب روپے، حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لیے 11.4 ارب روپے اور بجٹ میں زراعت پر 25.6 ارب روپے سبسڈی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ڈرامہ آپ کی عزت کے ایک جذباتی منظر میں عروہ حسین اور احسن خان کی اداکاری کو دکھایا گیا ہے 

‘آپ کی عزت’ ریویو: عروہ حسین اور احسن خان کی اداکاری نے دل جیت لیا، ‘در نجات’ اور ‘لیڈر’ پر تنقید

معروف ڈرامہ ریویو شو میں میزبان رابعہ اور شازیہ نے اس ہفتے نشر ہونے والے …