google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماہرین کا پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ماہرین کا پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

ماہرین نے پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال تقریباً 6 ماہ تک پاکستان میں انسولین دستیاب نہیں تھی، ملک میں ایک سال میں انسولین تین مرتبہ مارکیٹ سے غائب رہی۔

ماہرین نے کہا کہ انسولین نہ ملنے کے باعث ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں کو مشکلات پیش آئیں، گزشتہ سال انسولین کی قیمتوں میں اوسطاً 45 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت انسولین نہ ملنے کے باعث ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا کئی بچے جاں بحق ہوئے، ملک میں تقریباً ایک لاکھ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض ہیں۔

ماہرین  نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنی ضرورت کی 100 فیصد انسولین درآمد کرتا ہے، پاکستان کو اپنی ضرورت کی انسولین خود بنانی چاہیے، حکومت کمپنیوں کی مدد کرے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر …