
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو semi-final میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
بارش کے باعث میچ کو 27، 27 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 122 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حذیفہ احسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ہدف کو صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 63 گیندوں باقی رہتے حاصل کر لیا۔ اوپنر سمیر مہناس نے ناقابل شکست 69 رنز کی جارحانہ اور شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت کے ہیرو بنے۔

یاد رہے کہ فائنل میچ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جو ایشیا کپ کا سب سے دلچسپ اور روایتی مقابلہ ہوگا۔
UrduLead UrduLead