
وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے ہفتہ وار حساس قیمت اشاریہ (ایس پی آئی) کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3.75 فیصد پر آ گئی ہے
۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں، 14 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 20 اشیا کے نرخوں میں استحکام رہا۔مہنگی ہونے والی اشیا میں چکن کی فی کلو قیمت میں 40 روپے 34 پیسے، انڈوں کے فی درجن نرخ میں 10 روپے 31 پیسے اور جلانے والی لکڑی کے فی 40 کلو (من) نرخ میں 12 روپے 35 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ دال مونگ فی کلو 1 روپے 17 پیسے مہنگی ہوئی، جبکہ دہی، تازہ دودھ، مٹن اور خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی فہرست میں شامل ہیں۔
دوسری جانب، سستی ہونے والی اشیا میں ٹماٹر فی کلو 9 روپے 01 پیسہ، آلو فی کلو 5 روپے 08 پیسے اور چینی فی کلو 7 روپے 09 پیسے سستی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیزل، دال مسور اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بریڈ، گندم کا آٹا اور کپڑوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، جو مجموعی طور پر قیمتوں میں استحکام کی علامت ہے۔
UrduLead UrduLead