google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹویوٹا یارس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ٹویوٹا یارس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، جبکہ یارس کے ایک ویرینٹ سی وی ٹی ایروکی پیداوار بند کردی۔

رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے یارس 1.3 ایم ٹی ایل او، 1.3 سی وی ٹی ایل او، 1.3 ایم ٹی ایچ آئی اور 1.3 سی وی ٹی ایچ آئی کی قمیتیں کم کر بالترتیب 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار ، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ 66 ہزار روپے مقرر کر دیں۔

اس سے قبل یارس کے یہ ویرینٹ بالترتیب 43 لاکھ 99 ہزار، 46 لاکھ 89 ہزار، 46 لاکھ 59 ہزار اور 48 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھے، ان کی قیمتوں میں 73 ہزار روپے سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔

کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو مطلع کیا کہ ایرو کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یارس کے دیگر ویرینٹ کی پروڈکشن کو بڑھایا جاسکے، ایرو کی قیمت 58 لاکھ 49 ہزا روپے تھی، جس میں 25 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) شامل تھا۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جنرل سیلز ٹیکس میں 7 فیصد اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے بڑھا دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی، جو اس سے قبل 51 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت کے قرضوں میں 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ

سال 2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 919 ارب …