
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ قومی مردوں کی ٹی20 ٹیم جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز 7، 9 اور 11 جنوری 2026 کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یہ دورہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے سلسلے کا حصہ ہے، جو 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔

پاکستان کو ٹورنامنٹ میں گروپ ’اے‘ میں رکھا گیا ہے اور قومی ٹیم اپنے تمام گروپ میچز کولمبو میں کھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق یہ مختصر سیریز ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کو بہتر کمیونیکیشن، کنڈیشننگ اور کمبی نیشن مضبوط بنانے میں مدد دے گی، جبکہ کھلاڑیوں کو سری لنکا کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا اہم موقع ملے گا۔
UrduLead UrduLead