google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔

وزیراعظم نے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا، وزیراعظم آفس نے چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

قبل ازیں، وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ میں رابطہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ نے مؤقف اپنایا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں طے ہو چکا ہے، کہ چیئرمین کی تعیناتی روٹیشن کی بنیاد صوبوں کے ممبر سے ہوگی۔

جام خان شورو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعلی سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے مؤقف کو مان لیا ہے۔

قبل ازیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع شخص کو چیئرمین مقرر کیا ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی یکطرفہ تعیناتی پر اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …