منگل , نومبر 4 2025

وادی کاغان، ناران اور بابو سر ٹاپ پر برف باری، راولپنڈی اسلام آباد میں بارش

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات وادی کاغان، ناران اور بابو سر ٹاپ میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابو سر ٹاپ پر اب تک 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے، جبکہ مسلسل برفباری کے باعث ناران جھل کھڈ روڈ اور بابو سر ٹاپ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بابو سر ٹاپ کی سڑک مانسہرہ اور گلگت کے درمیان دونوں اطراف سے بند کر دی گئی ہے، تاہم سیاحوں کو ناران سے بٹہ کنڈی تک سفر کی اجازت ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر موسم بہتر ہوا تو 2 سے 3 روز میں بابو سر ٹاپ روڈ کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ اس وقت بٹہ کنڈی تک تمام سڑکیں سیاحوں کے لیے کھلی ہیں اور ٹریفک بحال ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت جڑواں شہروں اور قریبی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار مگر سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اگلے 24 سے 36 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں بشمول صدر، چکلالہ، شمس آباد اور مری روڈ جبکہ اسلام آباد کے بلیو ایریا، ایف سیون، ایف ایٹ اور ترنول میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشیں اور شمالی علاقوں میں برف باری پہاڑی دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موسم سرما کے آغاز کی ابتدائی اور اہم بارشیں ہیں، جو زرعی فصلوں خصوصاً گندم کی کاشت کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔

انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ برفباری والے علاقوں کا سفر کرتے وقت احتیاط کریں، گاڑیوں میں سنوف چین کا استعمال کریں، اور محکمہ موسمیات و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کا قطر کو 2026 کے لیے ایل این جی طلب کا پلان ارسال

قطر سے درآمدی ایل این جی کے سرپلس ہونے کے معاملے پر پاکستان نے آئندہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے