منگل , نومبر 4 2025

مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ چند روز تک بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے امکانات ہیں۔ اس دوران ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارش متوقع ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم حیدرآباد، دادو اور لاڑکانہ میں بعض مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان کے شمالی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

ماہرینِ موسمیات نے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہری علاقوں میں نچلے مقامات پر پانی جمع ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ناشتہ سے پہلے اُبلے ہوئے انڈے کے حیرت انگیز فوائد

صبح سویرے خالی پیٹ اُبلا ہوا انڈہ کھانا صحت کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے