ہفتہ , نومبر 1 2025

ایم ڈی کیٹ 2025 نتائج: حتمی فہرست اتوار کو جاری ہوگی

پی ایم ڈی سی کے مطابق امیدوار یکم نومبر شام 5 بجے تک اپنی شکایات جمع کرا سکتے ہیں

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ملک بھر میں منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کے عبوری نتائج کا باضابطہ اعلان کے بعد حتمی نتائج اتوار کی شام جاری کیے جائیں گے۔ یہ امتحان ملک بھر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلے کے لیے لازمی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق امیدواروں کو یکم نومبر 2025 کی شام 5 بجے تک ای میل کے ذریعے شکایات یا اعتراضات درج کرانے کی مہلت دی گئی ہے، جب کہ حتمی نتائج اتوار کی شام جاری کیے جائیں گے۔

ایم ڈی کیٹ 2025 کا انعقاد سخت نگرانی میں ملک کے تمام صوبوں — سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر — میں کیا گیا، جس میں دو لاکھ سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ صوبائی ٹیسٹنگ اداروں کی ابتدائی رپورٹوں کے مطابق کامیابی کی شرح میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔

سندھ میں امتحان آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت منعقد ہوا، جہاں ابتدائی نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس کے 56 فیصد اور بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ناکام رہے۔ حالانکہ بیشتر طلبہ نے انٹرمیڈیٹ میں A-1 اور A گریڈ حاصل کیے تھے، تاہم نصف سے زائد طلبہ کم از کم 55 فیصد (99 نمبر) برائے ایم بی بی ایس اور 50 فیصد (90 نمبر) برائے بی ڈی ایس کے معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔

پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کے ذرائع کے مطابق کارکردگی نسبتاً بہتر رہی، جہاں تقریباً 62 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔ دوسری جانب خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) پشاور میں 47 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے، جب کہ بلوچستان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے صرف 38 فیصد کامیابی کی شرح رپورٹ کی — جو ملک میں سب سے کم رہی۔

Rajab Butt & Wife – 2

تعلیمی ماہرین کے مطابق ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سطح کی کارکردگی اور ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے درمیان واضح فرق موجود ہے، جس سے نصاب اور امتحانی نظام کے معیار پر سوالات اٹھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک گیر سطح پر سائنس نصاب اور داخلہ ٹیسٹ کے معیار میں ہم آہنگی پیدا کرنا ضروری ہے۔

حتمی نتائج کے بعد پی ایم ڈی سی صوبائی میرٹ لسٹس جاری کرے گی جن میں ایم ڈی کیٹ اور ایف ایس سی کے نمبروں کو یکجا کر کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے دیے جائیں گے۔ نئے تعلیمی سیشن جنوری 2026 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ایم ڈی کیٹ، جو پاکستان بھر میں طبی تعلیم کے لیے یکساں معیار قائم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا، اب بھی ملک بھر کے طلبہ کے لیے قومی پیمانے پر اہلیت اور علمی دیانتداری کا امتحان سمجھا جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

“ڈمپل کپاڈیا ان کی بھتیجی ہیں” فیصل کپاڈیا

معروف گلوکار نے دبئی کے ریڈیو شو میں بتایا کہ ڈمپل کے والد ان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے