بدھ , جنوری 28 2026

محمد اورنگزیب بینک کےعہدے سے مستعفی

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد محمد اورنگزیب نے ایچ بی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نجی بینک کی جانب سے اہم نوٹ جمع کروایا گیا۔  

نوٹ کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے محمد اورنگزیب کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

خیال رہے کہ محمد اورنگزیب وفاقی کابینہ میں شامل ہوگئے، انہوں نے آج کامبینہ ممبر کا حلف اٹھایا۔ 

محمد اورنگزیب سے متعلق اطلاعات تھیں کہ انہیں وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ 

علم میں رہے کہ محمد اورنگزیب نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز نجی بینک سے کیا تھا، وہ نجی بینک کے کنٹری منیجر کے عہدے پر بھی رہے۔

محمد اورنگزیب پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر بھی رہے، انہوں نے نجی بینک کے عہدے کے ساتھ ڈچ قومیت بھی چھوڑ دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان انڈر-19کی نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

آئی سی سی مردوں کے انڈر-19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان انڈر-19 …